خوفزدہ امریکہ نے فوجی اڈے پر حملے کے خدشے کے پیش نظر بی ون بمبار طیارے واپس بلا لئے
اسلام آباد)تجزیہ :محمد رضوان ملک )ایران پر حملے کے بعد سے امریکہ بری طرح پھنس چکا ہے اور اسے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ وہ اس دلدل سے کیسے نکلے امریکی فوجہ اڈے مشرق وسطی کے بعد اب یورپ میںبھی غیر محفوظ ہو گئے ہیں گزشتہ دنوں برطانیہ کے دارالحکومت لندن چند مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ امریکی اڈے پر حملے کی پلاننگ کر رہے تھے. امریکی حکام اس خبر سے اس قدر خوفزدہ ہوئے کہ انہوںنے اب برطانوی اڈے سے اپنے بی ون بمبار طیارے ہنگامی طور پر واپس بلا لئے ہیں.
لندن کے شمال مغرب میں واقع فیئرفورڈ ایئربیس پر ایک درجن B-1 بمبار طیارے تعینات تھے جنہیں ایران پر امریکی حملوں میں استعمال کیا گیا تھا۔اب امریکا نے برطانوی فوجی اڈے پر حملے کے خدشے کے پیش نظر برطانیہ کے فیئرفورڈ ائیربیس سے بی ون بمبار طیارے واپس بلا لیے ہیں.
امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار کے مطابق امریکا نے برطانیہ کے فیئرفورڈ ائیربیس سے اپنے تمام بمبار طیارے واپس بلا لیے ہیں۔ یہ پیش رفت ائیربیس پر حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہے میں 5 افراد کی گرفتاری کے بعد سامنے آئی ہے۔امریکی عہدیدار کے مطابق آپریشنل سکیورٹی کے باعث اثاثوں اور فوجی دستوں کی نقل و حرکت کی بروقت تصدیق ممکن نہیں تھی، تاہم اب اس بات کی تصدیق کی جا سکتی ہے کہ آر اے ایف فیئرفورڈ پر تعینات تمام امریکی بمبار طیارے امریکا میں اپنے اڈوں پر واپس پہنچ چکے ہیں۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکی بمبار طیاروں کے آپریشنز انجام دینے والے فضائی اہلکار، جن میں بی ون، بی ٹو اور بی 52 طیارے شامل ہیں، دنیا بھر میں کہیں بھی اور کسی بھی وقت درست اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے ساتھ تیار ہیں۔ ان کارروائیوں میں امریکی سرزمین سے پرواز کرکے مشن مکمل کرنے اور واپس آنے کی صلاحیت بھی شامل ہے۔ تاہم اگر ایسا ممکن تھا تو پھر برطانیہ میں اڈے رکھنے کی ضرورت کیا تھا. اگر یہ سلسلہ چل نکلا تو مشرق وسطحی میںبھی امریکی اڈے غیر محفوظ ہو جائیں گے جنہیںپہلے ہی ایران نشانہ بناتا رہتا ہے.
دوسری جانب برطانوی ائیربیس کے قریب سے گرفتار کیے گئے پانچوں افراد کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے، جبکہ ایران نے مبینہ حملے کی منصوبہ بندی میں کسی بھی قسم کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔برطانوی تفتیش کاروں کو ملزمان کی وینز سے پیٹرول ملا تھا، تاہم کوئی دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔ اس کے باوجود برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ لندن کے شمال مغرب میں واقع فیئرفورڈ ائیربیس پر ایک درجن B-1 بمبار طیارے تعینات تھے جنہیں ایران پر امریکی حملوں میں استعمال کیا گیا تھا۔



