محکمانہ احتساب: اسلام آباد پولیس کے افسر و اہکار ملازمت سے برطرف

شہری اور اس کے والد کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پرسب انسپکٹر محمد عظیم اور کانسٹیبلان محمد بلال وسعد امتیاز ملازمت سے برطرف

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) شہری اور اس کے والد کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پراسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر محمد عظیم، کانسٹیبل محمد بلال اور کانسٹیبل سعد امتیازکو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے. ترجمان اسلام آبا د پولیس کے مطابقاسلام آباد پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری ہے اور شہری اور اس کے والد کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر 03 پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے. اختیارات کے ناجائز استعمال پر سب انسپکٹر سمیت 03 پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی ہے.
ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے 03 پولیس اہلکاروں کی برطرفی کے احکامات جاری کر دیے۔ ملازمت سے برخاست ہونے والوں‌ میں‌ سب انسپکٹر محمد عظیم، کانسٹیبل محمد بلال اور کانسٹیبل سعد امتیاز شامل ہیں. شہری اور اس کے والد کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کی شکایت پر محکمانہ انکوائری عمل میں لائی گئی تھی. محکمانہ انکوائری میں غیر قانونی حراست اور اختیارات سے تجاوز کے الزامات ثابت ہو گئے جس پر تینوں‌ کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا
تینوں پولیس افسران کو ذاتی شنوائی کا مکمل موقع فراہم کیا گیا تھا. ڈی آئی جی علی ویسم کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں تینوں افسران کو ملازمت سے برطرف کیا گیا.انہوں نے کہا اختیارات کا ناجائز استعمال، بدعنوانی اور غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا.شہریوں کے حقوق اور قانون کی پاسداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.انہوں نے کہا اسلام آباد پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری رہے گا اور قانون کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی.