جڑواں شہروں کے مکینوںنے سکیورٹی اور شہری معمولات میں توازن قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا، سی پیک سروے
راولپنڈی (عبداللہ اسجد) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ میچز کے دوران سکیورٹی انتظامات، سڑکوں کی بندش اور ٹریفک کی پابندیوں کے باعث راولپنڈی کے شہریوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے سی پیک نیوز کی خصوصی سروے رپورٹ میں کاروباری سرگرمیوں، روزمرہ آمدورفت، متبادل راستوں اور پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔ عبدالرافع درانی کا مؤقف ہے کہ سکیورٹی کے ساتھ شہریوں کی سہولت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے، راجہ شاہ میر نے متبادل راستوں کی پیشگی نشاندہی پر زور دیا، علی رضا نے ملازمت پیشہ افراد کی مشکلات کو اہم قرار دیا، آفتاب احمد نے طویل سفر اور اضافی ایندھن کے اخراجات کی جانب توجہ دلائی، ملک میرب نے کاروباری علاقوں تک رسائی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا، عمر سہیل نے طلبہ کی سہولت کو ٹریفک پلان کا حصہ بنانے کی تجویز دی جبکہ قیصر خان نے شہریوں کو بروقت معلومات فراہم کرنے پر زور دیا۔ احمد بلال نامی شہری نے ٹریفک پولیس کی بہتر تعیناتی، شہری محمد عثمان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی بندش سے متعلق پیشگی آگاہی، حارث محمود نے چھوٹے کاروباروں کے تحفظ، فہد خان نے متبادل ٹرانسپورٹ اور پارکنگ، سلمان احمد نے ہسپتالوں تک بلا رکاوٹ رسائی، زین علی نے سوشل میڈیا کے ذریعے ٹریفک اپ ڈیٹس، کامران یوسف نے تاجروں اور انتظامیہ کے درمیان رابطے، طاہر محمود نے صفائی اور پیدل چلنے والوں کی سہولت جبکہ بلال حسین نے سکیورٹی اور شہری معمولات میں توازن قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مجموعی طور پر اس سروے کے موضوعات سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ بڑے کھیلوں کے مقابلوں کے دوران مؤثر ٹریفک مینجمنٹ، کاروباری علاقوں تک رسائی، متبادل راستوں کی واضح نشاندہی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے بہتر انتظامات ضروری ہیں تاکہ شہریوں، تاجروں، طلبہ اور مریضوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔



