پاکستانیوںکے لئے سنہری موقع ،ہنرمند افراد کو ریڈ وائٹ ریڈ کارڈ جاری ہوگا
کارڈ دو سال کے لئے جاری ہوگا،درخواست گزار کی اہلیت زبان اور عمر بھی دیکھی جائے گی
ویانا: پورپی ملک آسٹریا نے غیر یورپی ممالک کے ہنرمند کارکنوں کے لیے ریڈ وائٹ ریڈ کارڈ (Red-White-Red Card) کا نظام متعارف کرادیا ہے، جس کے ذریعے اہل افراد آسٹریا میں رہائش اور ملازمت حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستانی شہری بھی مقررہ شرائط پوری کرنے پر اس پروگرام کے تحت درخواست دے سکتے ہیں۔
ریڈ وائٹ ریڈ کارڈ کیا ہے؟
یہ آسٹریا میں رہائش اور مخصوص آجر کے ہاں کام کرنے کی اجازت ہے۔عام طور پر کارڈ 24 ماہ کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔درخواست گزار کی اہلیت، پیشہ ورانہ تربیت، تجربے، زبان اور عمر سمیت دیگر عوامل کو دیکھا جاتا ہے۔بعض شعبوں میں ہنرمند کارکنوں کی کمی کے باعث اہل افراد کے لیے درخواست دینے کا راستہ موجود ہے۔
درخواست دینے کی بنیادی شرائط
متعلقہ ہنر کی تربیت: ایسے پیشے میں باقاعدہ تربیت یا سند جس کی آسٹریا میں طلب ہو۔
ملازمت کی پیشکش: آسٹریا کے کسی آجر کی جانب سے باقاعدہ جاب آفر ضروری ہے۔
پوائنٹس: متعلقہ ہنرمند کارکنوں کے زمرے میں کم از کم 55 پوائنٹس حاصل کرنا ضروری ہے۔
دستاویزات: پاسپورٹ، تعلیمی یا فنی اسناد، تجربے کے سرٹیفکیٹس اور زبان کی مہارت کا ثبوت درکار ہو سکتا ہے۔
درخواست کیسے دیں؟
آسٹریا میں اپنی مہارت سے متعلق ملازمت تلاش کریں۔اپنی اسناد، تجربے اور زبان کے مطابق پوائنٹس کا جائزہ لیں۔آسٹریا کے سرکاری امیگریشن پورٹل پر شرائط اور درخواست کا طریقہ دیکھیں۔پاکستان میں متعلقہ آسٹرین سفارت خانے یا مجاز قونصلر نمائندگی کے ذریعے درخواست کے طریقۂ کار کی تصدیق کریں۔
سرکاری معلومات اور درخواست:
آسٹریا کا امیگریشن پورٹل — Red-White-Red Card
ہنرمند کارکنوں کے لیے شرائط
اہم وضاحت: یہ کارڈ ہر ہنرمند شخص کو خودکار طور پر نہیں ملتا۔ متعلقہ پیشہ، جاب آفر اور دیگر قانونی شرائط پوری کرنا ضروری ہے۔



