لاہور:پٹرول پمپ ملازم پرسرعام تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

تھانے جاتے ہی پمپ ملازم نے بھی ملزم کو دو تھپڑ جڑ کے اس کا غرور خاک میں‌ ملا دیا
مریم نواز نے مظلوم کی جانب سے ظالم کو تھانے میں‌تھپڑ مارنے کی ویڈیو شوشل میڈیا پر شئیر کر دی

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں پیٹرول پمپ ملازم پر سرعام تشدد کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ تازہ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ جوبلی ٹاؤن، لاہور میں پیش آیا، جہاں ملازم نے گاڑی میں بیٹھے شخص کو پیٹرول پمپ پر سگریٹ نوشی سے منع کیا تھا۔ اس پر ملزم نے مبینہ طور پر ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین دھمکیاں دیں۔
ملزم کا نام ادریس بھٹی بتایا گیامیڈیا رپورٹس کے مطابق چوہنگ پولیس نے ادریس بھٹی کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے گرفتاری کے وقت مزاحمت کی اور اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم گاڑی کرائے پر لے کر آیا تھا۔ پولیس نے گاڑی اور کرائے کی رسید کی مدد سے اس کی شناخت کی۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے وہ روپوش ہوگیا تھا۔
روزنامہ ڈان کے مطابق ملزم کو تھانے لایا گیا تو وہاں موجود متاثرہ ملازم نے اسے تھپڑ مار دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کی۔
یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے شخص کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی
’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے شخص کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی
مریم نواز نے کہا کہ کسی کو بھی اپنے پیسے یا طاقت کے بل بوتے پر قانون سے بچ نکلنے کا حق نہیں دیا جائے گا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے شخص کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔جس میں پولیس حراست میں موجود شخص کو پیٹرول پمپ ملازم کی جانب سے زور دار تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ یہ اُن بگڑے ہوئے اور مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو غریبوں کو خود سے کمتر انسان سمجھتے ہیں اور یہ گمان کرتے ہیں کہ دولت اور طاقت کے بل بوتے پر وہ قانون سے بالاتر ہو سکتے ہیں اور جو چاہیں کر کے بچ نکلیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب وہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہیں چاہے اُن پر ظلم کرنے والا کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کی دولت، اثر و رسوخ یا سیاسی تعلقات اُسے قانون کے کٹہرے میں جواب دہ ہونے سے نہیں بچا سکتے، انصاف صرف امیر اور طاقتور لوگوں کا حق نہیں بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور کسی مظلوم کو محض اس لیے تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا کہ اُس کے خلاف کھڑا ہونے والا شخص دولت اور طاقت رکھتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ان کا عزم واضح ہے کہ مظلوم کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور کسی کو بھی اپنے پیسے یا طاقت کے بل بوتے پر قانون سے بچ نکلنے کا حق نہیں دیا جائے گا۔