اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے

15 افسران کے عہدوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری فوری عملدرآمد کی ہدایت

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی جانب سے پولیس کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے 15 افسران کے تقرر و تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 18 نومبر 2026 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) نصران احسن منہاس اور علی رضا قریشی کو سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ کیپٹن (ر) محمد سہیب امین کو ایس ڈی پی او سیکرٹریٹ سرکل تعینات کرتے ہوئے ایس ڈی پی او مارگلہ سرکل کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔
محمد نعمان کو ایس ڈی پی او کورال سرکل تعینات کرتے ہوئے ایس ڈی پی او سہالہ سرکل کا اضافی چارج دیا گیا ہے، جبکہ مس درِ تبسم کو ایس ڈی پی او کھنہ سرکل مقرر کیا گیا ہے۔ محمد آصف کو ایس ڈی پی او رمنا سرکل تعینات کرتے ہوئے ترنول سرکل کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔فمخ
شمس الاکبر کو ایس ڈی پی او بہارہ کہو سرکل تعینات کیا گیا ہے، جبکہ سہیل احمد اعوان کو ایس ڈی پی او نون سرکل کے اضافی چارج کے ساتھ ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا سرکل کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ نورالاسلام کو ایس ڈی پی او شہزاد ٹاؤن سرکل مقرر کیا گیا ہے۔فمخ
منجرہ خان کو ڈی ایس پی سکیورٹی (ایڈمن) ڈویژن، غلام رسول کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز (آپریشنز)، نور جمال کو ڈی ایس پی ٹریفک اور محمد زمان کو ڈی ایس پی وفاقی جیل اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔اسی طرح معشوق علی کو ڈی ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن جبکہ ذوالفقار علی عباسی کو ڈی ایس پی اے آر ایف مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ افسران کو نئی ذمہ داریاں فوری طور پر سنبھالنے اور احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی نقول تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز اور متعلقہ افسران کو ارسال کر دی گئی ہیں۔