
بھارتی فضائیہ کا رات گئے پاکستانی سر زمین پر حملہ ، بد حواس بھارتی طیار ے بالا کوٹ میں بم گرا گئے .کوئی جانی نقصان نہیں ہوا .پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی سے بھارتی طیارے بھاگ گئے.تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے رات کے آخری پہر لائن اف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوے پاکستانی علاقے میں گھس آے. پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ بھارتی طیارے مظفر آباد سیکٹر سے پاکستانی حدود میں داخل ہوے.جس کو پاکستان ایئر فورس کے جیٹ طیاروں کے بروقت مؤثر کارروائی کے رد عمل میں بھارتی طیارےبھاگ نکلے.اور بھاگتے ہوے بد حواسی میں اپنے بم بالا کوٹ میں گرا گئے اس واقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا . یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی فضائیہ نے کنٹرول لائن کراس کی ہے .

بی بی سی نے بھرتی فضائیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ انڈین فضائیہ یا وزارت دفاع کی جانب سے ابھی تک باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم انڈین خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے انڈین فضائیہ کے حوالے سے کہا ہے کہ میراج جنگی طیاروں نے ’کنٹرول لائن کے پار دہشت گردی کے ایک بڑے کیمپ کو تباہ کر دیا ہے۔‘

اے این آئی کے مطابق منگل کی صبج ساڑھے تین بجے انڈین فضائیہ کے 12 میراج 2000 طیاروں نے ایل او سی کے پار ایک بڑے ’ کیمپ‘ پر بمباری کی اور اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا ۔
خبر میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں ایک ہزار کلو گرام وزنی بم استعمال ہوئے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ بمباری کس علاقے میں کی گئی ہے۔

بی بی سی کیے مطابق ضلع مانسہرہ کے علاقوں بالاکوٹ، گڑھی حبیب اﷲ، جابہ کے مقامی شہریوں نے بتایا ہے کہ انھوں نے منگل کی صبح تین سے چار بجے کے درمیاں چار سے پانچ زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔
بالاکوٹ اور مانسہرہ کے تھانوں کے اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی ہے کہ تین اور چار بجے کے درمیان عوام نے دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں اور لوگ ٹیلی فون کر کے تھانے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
یہ واضح نہیں کہ انڈین طیاروں نے اپنا اسلحہ اور اضافی سامان کس مقام پر گرایا تاہم اس وقت بالاکوٹ اور مانسہرہ کے درمیان جابہ ٹاپ کے علاقے میں سکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے اور اس پورے علاقے میں ہائی الرٹ ہےتھانہ بالاکوٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ چار بجے کے قریب مانسہرہ اور بالاکوٹ کی حدود میں واقع جابہ ٹاپ پر دھماکوں اور طیاروں کی نچلی پرواز کی آوازیں سنائی دی گئیں تاہم جب پولیس اہلکار جابہ ٹاپ پر پہنچے تو وہاں پہلے ہی سے سکیورٹی اہلکار موجود تھے جنھوں نے انھیں واپس بھیج دیا۔



