عمران خان پسندیدہ کرکٹر تھے مگر سیاست میں آکر سارے خواب توڑ دیے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد:ماڈل و اداکارہ ایشل فیاض نے نواز شریف کو عمران خان سے بہتر لیڈر قرار دے دیاہے۔ یہ بات انہوں نے جیونیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
ایشل فیاض اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ جیو نیوز کے پروگرام جشنِ کرکٹ کے مہمان بنے، دونوں مہمانوں نے پروگرام کے سیگمنٹس میں مختلف گیمز کھیلے اور دلچسپ گفتگو بھی کی۔
پروگرام میں قمر زمان کائرہ نے 500 کی دوڑ میں مفتاح اسماعیل کو ہرادیا اور 453 اسکور کیا۔
قمر الزامان کائرہ نے کہا کہ عمران خان پسندیدہ کرکٹر تھے مگر سیاست میں آکر سارے خواب توڑ دیے۔
دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ایشل فیاض کا کہنا تھا کہ نوازشریف عمران خان سے زیادہ اچھے لیڈر ہیں۔
سیاست میں آنے سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ اداکاروں کو سیاست آنی چاہیے لیکن رہی بات میری تو اگر مجھے مریم نواز آفر بھی کریں تو بھی سیاست میں نہیں آئوں گی۔اس کے علاوہ ایشل فیاض نے کہا کہ عورت مارچ سے متعلق میرے بھی خلیل الرحمان سے ملتے جلتے خیالات ہیں لیکن خلیل الرحمان کے تمام خیالات سے اتفاق نہیں کرتی۔ایشل فیاض سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اداکاراں کو مریم نواز سے فیشن ٹپس لینے کی ضرورت ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا۔



