
پاکستان کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیںوفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان حسن نجیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔ اس ڈیپازٹ کے باعث ادائیگیوں کے توازن میں مزید بہتری آئے گی اور زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی انتظام کیلئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے قابل بھروسہ اقدامات کے موثر نتائج سامنے آئے ہیں۔


