
ایران کے دارالحکومت تہران میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز سفیر پاکستان رفعت مسعود نے پاکستان کا قومی پرچم لھرا کر کیا۔ جبکہ پاکستان اسکول کے بچوں نے قومی ترانہ پیش پڑھا۔
اس موقعے پہ صدر پاکستان اوروزیراعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سناے گئے۔
سفیر پاکستان رفعت مسعود نے اپنی تقریر میں قائداعظم اور تحریک پاکستان کے دیگر رھنماوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ھوئے کہا کہ ان عظیم رھنماوں کی قربانیوں کی وجہ سے مسلمانوں کا الگ وطن پاکستان وجود میں ایا۔
سفیر پاکستان نے پاکستانیوں کو ملکی ترقی کے لئے کوشان رھنے پر زور دیا۔
موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کا ذکر کرتے ھوئے کہا کہ انتھا پسندوں اور دھشتگردوں کا ملک سے خاتمہ ھوچکا ھے اور ملک ترقی کی جانب گامزن ھئے۔
ایران اور پاکستان کے باھمی تعلقات کا ذکر کرتے ھوئے کہا کہ دونون ممالک میں دیرینہ دوستی ھے جوکہ مزید بھتری کی طرف جا رھی ھئے۔
اس موقعے پہ پاکستانی اسکول کے بچوں نے اپنی تقریروں میں پاکستان کے رھنمائوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ملی نغمے بھی گائے۔




