چارسدہ (نامہ نگار)
چارسدہ کے علاقے تنگی میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ماں دو بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر بچوں کی دادی حرکت قلب بند ہونے پر انتقال کر گئیں ۔ چارسدہ میں تنگی کے علاقے شیخانوباڑی بند میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2بچے جاں جبکہ ایک بچی عمامہ زخمی ہوگئی، افسوسناک خبرسنتے ہی بچوں کی دادی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئی جس کے بعد ایک ہی گھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔جاں بحق ہونے والوں میں عائشہ زوجہ ابراہیم، سلمی دختر ابراہم، اسماعیل ولد ابراہم شامل ہیں۔ جاں بحق افراد اور زخمی بچی کو جمال آباد ہری چند اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


