اسلام آباد۔() چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پاکستان میں مجموعی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق سی پیک کے تحت مختصر عرصے میں بڑی تعداد میں منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔ گزشتہ چھ سال میں سی پیک کے تحت گیارہ منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جبکہ دیگر گیارہ زیر تکمیل ہیں، اس کے علاوہ متعدد منصوبے زیر غور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی چار ترجیحات ہیں جن میں بجلی گھر، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، گوادر بندرگاہ کی جدت اور صنعتی ترقی شامل ہے۔ اگلے مرحلے میں پاکستان میں مزید صنعتی ترقی پر غور کیا جارہا ہے۔ پاکستان بھر میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کیلئے 9 علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رشکئی، قائداعظم صنعتی پارک اور دھابیجی اقتصادی زون ترجیحاً بنائے جائیں گے۔
Related Posts

آسڑیلیا:بونڈی بیچ فائرنگ حملہ آور بھارت کا رہائشی نکلا
- Rizwan Malik
- دسمبر 17, 2025
- 0
حیدر آباد کا رہائشی تھا1998 ء میں بھارت چھوڑا ، خاندان سے محدود رابطہ رہا: بھارتی پولیس اسلام آباد:بونڈی بیچ فائرنگ میں ہلاک حملہ آور […]

لاہور کے ڈھابوں سے چین کی چائے کی لیبارٹریوں تک
- Rizwan Malik
- جون 7, 2026
- 0
پاکستانی طالبعلم کی چائے اور مشترکہ ذوق کی جستجو ہیفے (شِنہوا) ایک ہی 31 درجے شمالی عرض بلد پر واقع چین کے مشرقی شہر ہیفے […]

صائم کی سنچری برائن لارا کا 31 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
- Rizwan Malik
- دسمبر 18, 2024
- 0
ون ڈے کرکٹ میں جنوبی افریقا کیخلاف ہدف کے تعاقب میں سنچری سکور کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بیٹر بن گئے اسلام آباد: […]
