قبائل میں کے پی اسمبلی کی 16 نشستوں کے انتخابات 2 جولائی کو ہوں گے

قبائلی اضلاع میں 2 جولائی کو ہونے والے خیبرپختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔
ضلع خیبرکے3 حلقوں پی کے105،106اور 107کے لیےاب تک 100امیدواروں نے فارم حاصل کر لئے ہیں۔ حلقہ پی کے 110اورکزئی کے لیے 13فارم وصول کیے جا چکے ہیں۔
حلقہ پی کے108کرم سے دو امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے جبکہ حلقہ 109 سے اب تک کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔ شمالی وزیرستان کے دو حلقوں پی کے 111 اور 112 سے 37 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔
جنوبی وزیرستان سے پی کے 113 اور 114 کے لیے 50امیدواروں نےکاغذات وصول کرلیے ہیں۔ پی کے103 اور 104 مہمند کےلئے 47 امیدوار فارم وصول کر چکے ہیں۔
باجوڑ کےحلقوں 100،101اور102 کےلئے کاغذات وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔





