ہاکی کی زبوں حالی

ہاکی کی زبوں حالی :درخواست 17 مئی کو سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے قومی کھیل ہاکی کی زبوں حالی کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے اسے سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی،اسلام آباد()گز شتہ روزعدالت نے ہاکی کے سابق کھلاڑی شاہ جہان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت کی،درخواست میں وزیر اعظم ، وزارت کھیل، چاروں وزرائے اعلیٰ اور ہاکی فیڈریشن کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ماضی میں پاکستان ہاکی کا عالمی چیمپئن رہا،اب یہ زوال پذیر کیوں ہے ؟ متعلقہ فریقین کو ہاکی کی زبوں حالی پر اپنا موقف پیش کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے رجسٹرار آفس کو اعتراضات دور کر کے درخواست کو17 مئی کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے