متنازعہ ویڈیو اور تصاویررابی پیرزادہ نے شو بز چھوڑنے کا اعلان کردیا،

Image result for rabi pirzada"

پاکستان کی معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے  کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اعلان کیا ہے کہ وہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی بھی طلب کی اور ساتھ ہی لکھا کہ اللہ اُن کے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔

اپنے پیغام کے آخر میں رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ’ الله پاک جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے رابی پیرزادہ کو ایک تنازع کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان کی نہایت نازیبا ویڈیوز اور تصاویر لیک کر دی گئیں تھیں اور رابی پیرزادہ گزشتہ دنوں سے پاکستان کے ٹرینڈ پینل پر سر فہرست ٹرینڈ رہا۔