وزیر اعظم عمران خان نے عید سے قبل میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر

 

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے عید سے قبل میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے آئینی اور بنیادی حق پر کامل یقین رکھتے ہیں،آزاد اور ذمہ دار صحافت کا فروغ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ناگریز ہے،میڈیا صنعت سے وابستہ افراد کے مسائل کا بخوبی احساس ہے، ان کا حل اولین ترجیح ہے،عید سے پہلے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم کے زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس میں کیا۔ جس میں معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی وزیراعظم برائے میڈیا افئیرزز یوسف بیگ مرزا، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری، سینٹر فیصل جاوید اور وزیر اعظم کے سیکرٹری نے شرکت کی۔اجلاس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے واجبات اور ادائیگیوں سے متعلق تفصیلی گفتگوکی گئی۔معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم کو میڈیا صنعت کے مسائل سے آگاہ کیا۔اجلاس میں پاکستان براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن اور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے واجبات کے معاملات بھی تفصیلی طور پرزیر بحث آئے۔وزیرا عظم نے ہدایت کی کہ واجبات کی ادائیگیوں کے حوالے سے وزارت اطلاعات، پی بی اے اور اے پی این ایس کے نمائندگان کے ساتھ فوری مشاورت کرے، عید سے پہلے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ وزیرا عظم عمران خان نے کہا کہ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات اس عمل کی ذاتی طور پر خود نگرانی کریں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے آئینی اور بنیادی حق پر کامل یقین رکھتے ہیں،آزاد اور ذمہ دار صحافت کا فروغ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ناگریز ہے،میڈیا صنعت سے وابستہ افراد کے مسائل کا بخوبی احساس ہے، ان کا حل اولین ترجیح ہے۔ وزیرا عظم نے کہا کہ وزارت اطلاعات حکومت کے اصلاحاتی پروگرام کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرے۔