اسلام آبادر:پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے چینی ویزے کیلئے لاہور میں برانچ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برانچ لاہور میں آئندہ ماہ آپریشنل ہو جائے گی،اس سے پاکستانیوں کو ویزہ کے حصول میں سہولت ہو گی،ان خیالات کا اطہار انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں کیا۔عثمان بزدار نے کہا نے کہاہے کہ چین کے تعاون سے ڈی جی خان اور منڈی بہاؤالدین میں 2ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنا رہے ہیں،پاک چین معاشی تعلقات نئی بلندیوں کوچھو رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ چینی پاکستان کا با اعتماد دوست ملک ہے،پاک چین معاشی تعلقات نئی بلندیوں کوچھو رہے ہیں، ڈی جی خان اور منڈی بہاؤالدین میں 2ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



