بشکک:چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ امریکہ بغیر کسی وجہ کے ہواوے جیسے چینی نجی کاروباری اداروں کو ریاستی طاقت کے استعمال کے ذریعے دبانے کی کو شش کررہاہے،یہ اقتصادی غنڈہ گردی ہے۔وانگ یی نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے کونسل اجلاس میں شرکت کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ امریکا میں کچھ لوگ چین کی ترقی کے جائز حق کو برداشت نہیں کررہے،یہ لوگ چین کی ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں.جس کی ایک مثال بغیر حقائق و ثبوت کے بے بنیاد الزامات لگاکر ریاستی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہواوے جیسے چینی نجی کمپنیوں کے ساتھ ناانصافی اور دشمنی ہے، جو اقتصادی غنڈہ گردی کی ایک روایتی مثال ہے۔ وانگ یی نے کہا کہ عالمی برادری امریکا کے اس طرز عمل کی حمایت نہیں کرے گی۔
Related Posts

جتنے زیادہ بچے اتنے زیادہ پیسے قازقستان بازی لے گیا
- Rizwan Malik
- اکتوبر 27, 2019
- 0
فوٹو: بشکریہ بی بی سی دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اجازت نہیں یا اس عمل کو […]

عدلیہ اتنی آزاد ہے کہ ایک مجسٹریٹ سپریم کورٹ کو بھی خاطر میں نہیں لاتا،کیپٹن (ر) صفدر
- Rizwan Malik
- جنوری 26, 2026
- 0
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ عدلیہ ہمیشہ سے آزاد رہی ہے اور اس کو آزاد ہی رہنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر […]
پی ٹی آئی کی سمت کب درست ہوگی ؟
- Rizwan Malik
- مئی 4, 2022
- 0
عمران حکومت کے خاتمے کو بیرونی سازش قراردے رہے ہیں جبکہ وزراء اسٹیبلشمنٹ سے خراب تعلقات کوپونے چار سال حکومت کرنے کے بعد وہ پی […]
