روم: اٹلی میں پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے باپ کو قتل کرنے والی 19 سالہ نوجوان لڑکی نے یہ فعل اپنے دفاع میں کیا۔عدالتی حکم پر اس نوجوان لڑکی کو روم میں اس کے گھر پر نظر بند کیا گیا تھا۔مقامی پراسیکیوٹر کے مطابق ڈیبورا نامی لڑکی معمول بن جانے والے گھریلو تشدد کے جواب میں اپنا دفاع کر رہی تھی۔پہلے اس لڑکی پر قتل کا الزام عائد کیا گیا اب ان کے خلاف ذاتی دفاع کے لیے حد سے تجاوز کرنے کا الزام عائد ہوسکتا ہے تاہم شاید یہ بھی ختم ہو جائے۔پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ اس لڑلی نے اپنے والد کی منت سماجت کی کہ وہ اس سے برا سلوک ختم کر دے۔پراسیکیوٹر کا کہنا ہے ’ممکن ہے کہ دو ہفتوں میں جج یہ مقدمہ ہی ختم کردیں کیونکہ اب تک جو ہمیں معلوم ہوا ہے اس لڑکی نے یہ اقدام دفاع میں کیا۔مرنے والا 41 سالہ شخص سابق باکسر تھا اور ان کی شہرت ایک مشتعل رہنے والے شخص کی حیثیت سے تھی۔ انھیں 2016ء میں ایک پولیس اہلکار پر حملے کے الزام میں جیل بھی ہو چکی تھی۔ ان کے ساس سسر کا کہنا تھا کہ وہ ان کی بیٹی کے ساتھ 20 سال تک مار پیٹ کرتا رہا۔اس شحض کی بیٹی کا کہنا تھا کہ وہ برسوں تک ان کو برداشت کرتی رہی تاہم ان کی والدہ نے کبھی اس ڈر سے اس کی شکایت نہ کی کہ ان کی بیٹی کو حکومتی تحویل میں لے لیا جائے گا۔


