ٹوکیو۔:جاپانی ائیر لائن آل نپّون ایئر ویز نے ٹوکیو کے شمال میں واقع ناریتا ہوائی اڈّے سے امریکی ریاست ہَوائی کیلئے ڈبل ڈیکر ایئربس اے 380 کی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ ہوائی جہاز دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہازوں میں سے ایک ہے، یہ 72 میٹر لمبا اور دو منزلہ ہے، اس میں 520 نشستیں ہیں جو ہوائی جانے والی پروازوں کے جہازوں کی اوسط نشستوں کے مقابلے میں دو گْنا سے زیادہ ہیں۔آل نپّون ایئرلائن ناریتا اور ہوائی کے راستے پر یہ بڑا ہوائی جہاز استعمال کرنے والی جاپان کی پہلی ایئرلائن ہے۔
Related Posts
نماز سے قبل دعا اور سجدے میں شفاء اللہ اللہ
- Rizwan Malik
- July 4, 2023
- 0
نماز سے قبل دعا کرنے والے نوجوان کی بینائی سجدے میں لوٹ آئی،واقعہ الجزائر میں پیش آیا‘اللہ تعالی نے مسجد کے اندر میری بینائی بحال […]

غیر آئینی اقدام پر بھارت کی دوڑیں، وزیرخارجہ جے شنکر چین پہنچ گئے
- Rizwan Malik
- August 12, 2019
- 0
بیجنگ: پاکستان کی موثر حکمت عملی، چین کے ردعمل پر بھارت کی دوڑیں لگ گئیں، وزیر خارجہ جے شنکر چین پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق […]

سیلاب متاثرین کیلئے ہلالِ احمر کی خدمات قابل ِ ستائش ہیں، صدرِ مملکت
- Rizwan Malik
- September 9, 2022
- 0
چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کی ایوانِ صدر میں ملاقات، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی اسلام آباد:صدرِ پاکستان و صدر ہلالِ احمر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی […]
