نئی دہلی :بھارت میں انتخابات کے بعد وجود میں آنے والی نئی پارلیمنٹ کے 40 فیصد سے زائد ارکان کو قتل اور ریپ سمیت مختلف جرائم پر مقدموں کا سامنا ہے۔انتخابی اصلاحات کے گروپ ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ڈی آر)کے مطابق، اپوزیشن کی مرکزی جماعت کانگریس کے ایک رکن پارلیمنٹ کو قتل عام اور ڈکیتی سمیت 204 مقدموں کا سامنا ہے، جیتنے والے 543 نو منتخب ارکان اسمبلی میں سے کم از کم 233 پر مقدمے چل رہے ہیں۔اے ڈی آر کے الیکشن چیف انیل ورما نے اس پریشان کن رجحان کو جمہوریت کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔گروپ نے 539 کامیاب ارکان اسمبلی کے ریکارڈ چیک کرنے کے بعد کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے 303 نو منتخب ارکان میں سے 116 کے خلاف مقدمے چل رہے ہیں۔اسی طرح، کانگریس کے 52 میں سے 29 کو مقدمات کا سامنا ہے۔اے ڈی آر کے مطابق گذشتہ ایک دہائی کے دوران اراکین پارلیمنٹ کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات میں دگنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جن میں 11 قتل، تین ریپ اور 30 قتل عام کے مقدمات شامل ہیں۔
Related Posts
سرمایہ کاری بورڈ نے آئندہ 2سال کے دوران پاک چین اقتصادی راہدای (سی پیک )کے تحت تعمیر کیے جانے والے 7مخصوص اقتصادی زونز کی تیز ترین تعمیر کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرلی
- Rizwan Malik
- مئی 12, 2019
- 0
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سرمایہ کاری بورڈ نے آئندہ 2سال کے دوران پاک چین اقتصادی راہدای (سی پیک )کے تحت تعمیر کیے جانے والے 7مخصوص اقتصادی زونز […]

امریکی ریاست ورجینیا میں درجنوں خواتین کو ان کی اجازت کے بغیر سرجری سے ’بانجھ بنانے والاپاکستانی نژادامریکی ڈاکٹر عدالت میں پیش
- Rizwan Malik
- نومبر 15, 2019
- 0
امریکہ میں درجنوں خواتین کو ان کی مرضی کے بغیر بانجھ بنانے کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے ڈاکٹر کو عدالت میں پیش کر […]

چین میں پاکستانی مالیاتی سافٹ ویئر سروس فراہم کرنےوالے ادارے کی بڑی سرمایہ کاری
- Rizwan Malik
- جون 9, 2025
- 0
تیانجن (شِنہوا) بوہائی خلیج کے کنارے واقع ایک فلک بوس عمارت تیانجن سی ٹی ایف فنانس سینٹر میں قائم پاکستانی ہائی ٹیک کمپنی نیٹ سول […]
