جعلی اکاؤنٹس کو پریشر گروپ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، اماراتی حکومت پر تنقید کرنے والے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں
ریاض:مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ”ٹویٹر“ نے قطر سے خودکار نظام کے تحت آپریٹ کئے جانے والے ہزاروں جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ سعودی اخبارکے مطابق ”ٹویٹر“کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس نے قطر میں 8 ہزار جعلی اکاؤنٹ بلاک کئے ہیں۔ ”ٹویٹر“ حکام کا کہنا ہے کہ قطر میں بلاک کئے گئے جعلی اکاؤنٹس کو پریشر گروپ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق قطری حکام کے ماتحت ”بوٹاٹ انٹرنیٹ“ کے ذریعے استعمال ہونے والے ہزاروں جعلی اکاؤنٹس بلاک کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تمام اکاؤنٹس فرضی ناموں کے ساتھ بنائے گئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ قطر میں ”ٹویٹر“کے ہزاروں جعلی اکاؤنٹس کی بندش کاری ضرب ہے۔ سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ بند ہونے والے بعض اکاؤنٹس میں اماراتی حکومت پر تنقید کرنے والے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں جب کہ قطری شہریوں کا کہنا ہے کہ توہین آمیز مواد پوسٹ کرنے اور نفرت پھیلانے والے اکاؤنٹس بلاک کئے گئے ہیں۔


