اسلام آباد ۔ سینیٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز پر ریفرنس دائر کرنے کے خلاف قرارداد کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان حکومت کی طرف سے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف دائر کئے جانے والے ریفرنس کو عدلیہ کی آزادی اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف اقدام قرار دیتا ہے اور ججز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف ریفرنس واپس لیا جائے۔ بعد ازاں چیئرمین نے ایوان سے قرارداد پر رائے لی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ کتنی بدقسمتی ہے کہ آج اس ایوان کو راجواڑہ بنا دیا گیا ہے اور ہمارے ارکان کو اس پر بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔ اس موقع پر حکومتی ارکان چیئرمین کے ڈائس کے سامنے اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے قرارداد کی منظوری کے معاملہ پر احتجاج کیا اور کہا کہ انہیں قرارداد پر بات کرنے کا موقع نہ دے کر زیادتی کی گئی ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ یہ قرارداد صحیح طریقے سے منظور نہیں ہوئی تو وہ اس کو مسترد کرنے کے لئے اپنی قرارداد لے آئیں۔
Related Posts
سی پیک منصوبہ سماجی و اقتصادی ترقی اور رابطہ کاری کا ایک اہم محرک ہے،معین الحق
- Rizwan Malik
- March 16, 2021
- 0
اسلام آباد:چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے شنہوا نیٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو […]

ڈاکار میں بین الاقوامی تجارتی نمائش 16 دسمبر سے شروع ہوگی۔
- Rizwan Malik
- October 30, 2017
- 0
اسلام آباد ۔ سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں بین الاقوامی تجارتی نمائش 16 دسمبر سے شروع ہوگی۔ ”ڈاکار انٹرنیشنل ٹریڈ فئیر“ کے نام سے اس […]

وزیراعظم عمران خاں سے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
- Rizwan Malik
- October 26, 2019
- 0
لاہور:وزیراعظم عمران خاں سے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔ مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عنیزہ […]
