اسلام آباد:چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت 15 سال کے دوران 2.3 ملین نئی ملازمتیں پید اکرنے میں مدد ملے گی۔ افرادی قوت کی تربیت، فنی و پیشہ وارانہ تعلیم کے لئے پاکستان کو چین سے مدد حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان طبقہ کو ہنرمند بنا کر سی پیک کے تحت پیداہونے والی افرادی قوت کی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کی شرح کو بھی کم کیا جا سکے۔سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق سی پیک کے تحت پاکستان میں 60 ارب ڈالرسے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس غرض سے بنیادی ڈھانچے و توانائی کے شعبوں پر خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ ایک سڑک ایک خطہ منصوبے کے تحت سی پیک میں سڑکوں اور ریل کے نیٹ ورک کی ترقی اور بہتری کے اقدامات کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبہ میں دوطرفہ تعاون بھی بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ سی پیک کے تحت 2030ء تک روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
Related Posts
اکستان :سردی کے دورانئے میں اضافہ مارچ تک جاری رہنے کا امکان
- Rizwan Malik
- January 18, 2020
- 0
پاکستان میں سردی کے دورانیے میں اضافہ، سردی کےوسط مارچ تک جانے کے امکانات ہیں ۔گلوبل وارمنگ کی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں سردیوں […]

آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق ایکٹ کی مخالفت جے یو آئی ف کی مرکزی مجلس عاملہ نے پارلیمانی پارٹی کے فیصلہ کی توثیق کردی
- Rizwan Malik
- January 4, 2020
- 0
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کے حوالے سے جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی نے جو فیصلہ کیا تھا مرکزی مجلس […]
ین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پاکستان میں مجموعی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، حکام سی پیک سیکرٹریٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پاکستان میں مجموعی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، حکام سی پیک سیکرٹریٹ
- Rizwan Malik
- May 10, 2019
- 0
اسلام آباد۔() چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پاکستان میں مجموعی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ سی […]
