اسلام آباد:چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت بلوچستان کے ضلع پشین کی تحصیل بوستان میں انڈسٹریل زون پر تیزی سے کام جاری ہے۔ سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق بوستان انڈسٹریل زون کے لئے 1000 ایکڑ اراضی حاصل کی جاچکی ہے اورصنعتی بستی کے قیام کے لئے اقدامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ حکام کے مطابق اس اقتصادی زون میں پھلوں، زرعی مشینری، فارما سیوٹیکل، موٹر سائیکل اسمبلنگ، کرومائیٹس، کوکنگ آئل، سیرامک انڈسٹری، آئس اینڈ کولڈ سٹوریج، برقی آلات، حلال فوڈ انڈسٹری اوردیگر متعلقہ صنعتوں کے قیام اور ان کیلئے سہولیات پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بوستان انڈسٹریل زون 200 ایکڑ رقبہ پر ترقیاتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس زون سے کوئٹہ ائیرپورٹ کا فاصلہ 23 کلومیٹر، سی پورٹ سے 713 کلو میٹر، کراچی سے 976 کلو میٹر، ڈرائی پورٹ (کوئٹہ) سے 32 کلو میٹر اور ہائی وے این۔50 زیرو کلو میٹر ہے۔
Related Posts

مطیع اللہ جان کی گرفتاری
- Rizwan Malik
- November 29, 2024
- 0
اظہر سید یہ شاندار صحافی ملنگ ٹائپ آدمی تھا ۔نڈر ،بے خوف اور اپنے پیشے سے مخلص ۔ یہ میرا دوست ہے ۔جنرل باجوہ کے […]

چیمپئنز ٹرافی کس نے کتنی بار جیتی
- Rizwan Malik
- February 6, 2025
- 0
بھارت اور آسٹریلیا دو دو بار اور پاکستان ایک بار یہ اعزاز اپنے نام کر چکا ہے ٹورنامنٹ میںبھارت کی جیت کا تناسب 69.2 فیصد […]

اتباع رسول کامیابی کا زینہ ہے ، ایس ایچ اوجاوید سلہریا
- Rizwan Malik
- September 4, 2024
- 0
راولپنڈی : اتباع رسولکامیابی کا زینہ ہے اللہ اور اسکے محبوب کے ذکر کی محافل میں شرکت باعث رحمت و برکت ہیں جلوس عید میلاد […]
