11 سال بعد برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز3جون بروز پیر کی صبح ساڑھے نو بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی

 

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) ، برٹش ائیرویز اسلام آباد اور لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے درمیان ہفتے میں 3 پروازیں چلائے گی۔ طیارے کوواٹر سلوٹ پیش کیا جائے گا، برٹش ایئرویز کی بحالی سے سیاحت تجارتی اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برٹش ایئرویز کاباقاعدہ فلائٹ شیڈول جاری کردیا، شیڈول کے تحت برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز3جون کی صبح ساڑھے نو بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔سی اے اے کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ کو برٹش ایئرویز کے بوئنگ 787طیارے کو واٹر سلوٹ پیش کیا جائے گا۔برٹش ایئرویز11سال بعد پاکستان کیلئے اپنی پروازیں شروع کررہی ہے اور اسلام آباد اور لندن کے ہتھرو ایئرپورٹ کے درمیان ہفتے میں 3 پروازیں چلائے گی۔ماہرین کے مطابق اسلام آباد اور ہیتھرو کے درمیان برٹش ائیرویز کی پروازوں کی بحالی اچھی خبر ہے، تجارتی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ ملے گا۔