وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مشورہ دیا ہے کہ ورلڈ کپ میں کامیابی کیلئے کپتان کو ٹیم کا مورال بلند کرنے کے ساتھ اپنے چہرے کے تاثرات پر بھی کنٹرول کرنا ہو گا۔
ایک نجی ٹی وی سےگفتگو میں زلفی بخاری نے کہا کہ ایونٹ میں سینئر کھلاڑیوں کواپنا رول ادا کرنا ہوگا، ہار جیت کسی بھی کھیل کا حصہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ہماری بیٹنگ اچھی رہی،قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد اپنی ٹیم کو اٹھائیں، پاکستانی ٹیم ساڑھے تین سو ،چارسو رنز بنا سکتی ہے۔ زلفی بخاری نے مزید کہا کہ ون ڈے میچ میں 400 رنز کا ہدف حاصل کرنا مشکل نہیں رہا۔ انھوں نے ورلڈ کپ 2019 میں انگلینڈ کی ٹیم کو بہترین ٹیم قرار دیا۔
بالرز سے متعلق انھوں نے بتایا کہ یارکر قومی ٹیم کے باؤلرز کا بہترین ہتھیار ہے، یارکر کے سامنے آج بھی بلے باز بے بس دکھائی دیتے ہیں تاہم باؤلنگ میں فی الحال نئے تجربات کرنے کی ضرورت نہیں،البتہ ٹیم کی موجودہ باؤلنگ حکمت عملی سے مطمئن نہیں ہوں۔


