رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی سے مارچ 2018-19کے دوران ایس آر اوز اور دیگر مراعات دیکر ملکی خزانے کو ایک کھرب 86 ارب 12 کروڑ روپے سے زائد کے ریونیو کا نقصان پہنچایا گیا،ایف بی آر نے ایس آر اوز اور دیگر مراعات ختم کرنے کی تجویز دیدی،تفصیلات کے مطابق ہر حکومت یہ اعلان کرتی ہے کہ ایس آر اوز اور دیگر مراعات ختم کر دیں لیکن ایسا نہیں کیا جاتا ،انہی مراعاتی پیکیج سے ملکی خزانہ کو اربوں کا نقصان ہوتا ہے ،رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی سے مارچ 2018-19کے دوران ففتھ شیڈول کے تحت 76 ارب 66 کروڑ 90 لاکھ روپے کی مراعات دیکر ریونیو کی مد میں قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا،ایس آر اوز کے ذریعے 60 ارب روپے کے قریب قومی خزانے کو نقصان پہنچا،ایف ٹی اے اور پی ٹی ایز کے ذریعے 32 ارب روپے ،ایکسپورٹ پروموشن سکیموں سے 10 ارب ،چیپٹر 99 سے 9 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ،اس حوالے سے ایف بی آر نے اپنی بجٹ سفارشات میں تجویز دی ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ایس آر اوز کو کم کیا جائے اور شیڈول ففتھ کا خاتمہ کیا جائے ،سبزیوں، مصالحہ جات سمیت کھانے پینے کی ضروری اشیا پر ڈیوٹی سٹرکچر کم کیا جائے ،تین سال کے اندر ریگولیٹری ڈیوٹی کو مستحکم کیا جائے ،تین سال کے اندر رعایتوں کو کم سے کم کیا جائے ، لوکل انڈسٹری کی مضبوطی کیلئے کیلئے درآمدی لاگت کو کم کیا جائے ،جنرل پبلک کو ریلیف فراہم کیا جائے ،خاص طور پرایسے افراد جو خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں،کو ریلیف دیا جائے
Related Posts
سی پیک کے تحت گوادر کو جدید طرز پر تعمیر کیا جائے گا
- Rizwan Malik
- اگست 18, 2019
- 0
گوادر: سی پیک کے تحت گوادر کو جدید طرز پر تعمیر کیا جائے گا، اسے بین الاقوامی معیار کا سمارٹ پورٹ سٹی بنانے کے […]

گائے 15فٹ گہرے گٹر میں گرگئی
- Rizwan Malik
- نومبر 4, 2017
- 0
میانوالی عبدالقیوم خان نیازی میانوالی کےعلاقہ عیسی خیل وانڈھاباقی خیلانوالہ گائے 15فٹ گہرے گٹر میں گرگئی ۔ریسکیو1122میانوالی نے اینیمل ریسکیوآپریشن کرکےگائے کوگٹرسے نکال کرمالک کےحوالے […]

سپریم کورٹ :انتخابات کالعدم قرار دینے کا کیس خارج، درخواست گزار سابق بریگیڈیئر پر 5 لاکھ روپے جرمانہ
- Rizwan Malik
- فروری 21, 2024
- 0
چیف جسٹس کا اظہار برہمی،یہ عدالت کے ساتھ مذاق لگتا ہے کہ درخواست دائر کرو اور اس کے بعد بیرون ملک چلے جا ئویہ ایک […]
