بیجنگ :امریکہ میں تعینات چین کے سفیر چھوئی تھیان کھائی نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کی ترقی کیلئے تعاون ہی واحد راستہ ہے،کشیدگی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ایک بیان میں امریکہ میں تعینات چین کے سفیر چھوئی تھیان کھائی نے کہا کہ چین اور امریکہ ایک دوسرے کے تعاون سے ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور کشیدگی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، لہذا دونوں ممالک ترقی کیلئے تعاون ہی واحد راستہ ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ رواں سال چین، امریکہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان چالیس سالوں میں دو طرفہ تعلقات دونوں ممالک کی عوام کی محنت سے مضبوط ہوئے، اور یہ تعلقات مزید تقویت کے مستحق ہیں۔ چھوئی تھیان کھائی نے کہا کہ چینی حکومت اورعوام، تعاون اور استحکام پر مبنی چین، امریکہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کیلئے پرامید ہیں۔
Related Posts

برطانوی فوجی کالج میں ریپ کے بڑھتے واقعات
- Rizwan Malik
- August 8, 2026
- 0
انگلینڈ کے فوجی تربیتی مرکز میں تربیت حاصل کرنے والی 4 خواتین کے ہوشربا انکشافات جنوری 2018 سے جون 2025 کے درمیان نامناسب جنسی رویے […]

کامسٹیک اور ڈریپ کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی نمائش و سیمینار کا آغاز
- Rizwan Malik
- June 10, 2026
- 0
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے سیمینار کا افتتاح کیا روایتی طب کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی دنیا بھر میں آج بھی کروڑوں […]

ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ تزویراتی تعاون کی جامع دستاویز ہے،سید محمد علی حسینی
- Rizwan Malik
- July 16, 2020
- 0
ر چین پاکستان اقتصادی کوریڈور کی ایجاد نے علاقائی سطح پر تعاون کے فروغ کی راہیں ہموار کر دی ہیں مغربی میڈیا اس بارے […]
