ن لیگ کا مشرکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب

ن لیگ کا مشرکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب

پاکستان مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو ڈھائی بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ، پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس بروز بدھ، مورخہ 12 جون کو ہوگا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اجلاس بروز پیر مورخہ 10 جون کو دوپہر اڑھائی پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن چیمبر میں منعقد ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس بروز بدھ، مورخہ 12 جون کو اسلام آباد میں طلب کر لیا۔

اجلاس صبح گیارہ بجے اپوزیشن چیمبر، پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں ملک کی معاشی صورتحال سمیت مہنگائی، بیروزگاری، افراط زر میں ہولناک اضافے، ملک پر بڑھنے والے قرض، ڈالر کی قیمت سمیت دیگر معاشی امور زیر غور آئیں گے۔

اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے سے مشاورت ہوگی اور مختلف تجاویز مرتب کی جائیں گی جبکہ عوام دشمن بجٹ کے خلاف مزاحمت کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔