راولپنڈی ……پاکستان پالیسی انسٹیٹوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے کہا ہے کہ کراچی کے باسیوں نے پاکستان کے قیام اور ملکی دفاع کے لئے لازول قربانیاں دی ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اورنگی یونیورسٹی میں ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اورنگی والوں کی پاکستان سے محبت اور وفاداری شک وشبہ سے بالاتر ہے جو ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لئے رول ماڈل رہے گی۔ انہوں نے اورنگی یونیورسٹی کے قیام کے لئے مہراج صدیقی اور آصف فاروقی کی کوششوں کی تعریف کی۔ تقریب کے اختتام پر یونیورسٹی کے قیام کے لئے جدوجہد کرنے والوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں جبکہ مہراج صدیقی نے ڈاکٹر غلام مجتبیٰ کو اورنگی یونیورسٹی کا پیٹرن انچیف قرار دیا۔



