برطانیہ کے سکھ بزنس مینوں اور پیٹر وردی فاؤنڈیشن نے پاکستان میں اپنے مذہبی مقامات کو ڈویلپ کرنے کیلئے 5 سو ملین پاؤنڈ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لندن سے آمدہ اطلاعات کے مطابق یہ اعلان مختلف بزنس مینوں کی جانب سے لندن میں وزیراعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ ذوالفقار عباس بخاری کے ساتھ ملاقات میں کیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری نے اس موقع پر کہا کہ سکھ کمیونٹی کی جانب سے 500 ملین پاؤنڈ عطیہ کرنے کا اعلان اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اقلیتوں کے مذہبی مقامات اور مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال کے شروع میں انہوں نے برٹش سکھ فاؤنڈیشن، مختلف گوردواروں کے سربراہان اور بزنس ٹائیکونز کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں مذہبی سیاحت، سکھ گوردواروں کے تعمیر و ترقی اور دیگر مذاہب کے مقامات کو ڈویلپ کرنے کی خواہش کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔
Related Posts
آزاد کشمیر حکومت نے بہترین حکمت عملی سے کرونا کو بے لگام نہ ہونے دیا کرونا کے 109مریضوںمیں سے 77 صحت یاب ہو چکے تاحال کرونا سے ایک موت واقع ہوئی
- Rizwan Malik
- May 16, 2020
- 0
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید2افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ 186 نئے افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں […]
چیف جسٹس اور ہم خیال ججوں کی مشکلات میں اضافہ ، آرمی چیف نے اپنا وزن پارلیمنٹ کے پلڑے میں ڈال دیا
- Rizwan Malik
- April 15, 2023
- 0
عوام کے منتخب نمائندے منزل کا تعین کریں، پاک فوج پاکستان کی ترقی اور کامیابی کے سفر میں ان کا بھرپور ساتھ دے گینئے اور […]

ریاست مدینہ میں حج عمرہ مفت نہیں ہوتا، اخراجات میں کوئی کمی نہیں ہوگی، نور الحق قادری
- Rizwan Malik
- February 10, 2019
- 0
وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ مدینہ کی ریاست میں حج عمرہ مفت نہیں ہوتا، حج اخراجات میں اب کوئی تبدیلی […]
