تارکین وطن تحریک آزادی کشمیر کے سفیر بن کر نریندر مودی کے مکروہ چہرے کو دنیا بھر میں بے نقاب کریں خالد محمود خان

تارکین وطن تحریک آزادی کشمیر کے سفیر بن کر نریندر مودی کے مکروہ چہرے کو دنیا بھر میں بے نقاب کریں خالد محمود خان

اسلام آباد: جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ تارکین وطن تحریک آزادی کشمیر کے سفیر بن کر نریندر مودی کے مکروہ چہرے کو دنیا بھر میں بے نقاب کریں،تحریک کشمیر برطانیہ کی خدمات تاریخ کا سنہرا باب ہیں،فہیم کیانی،محمد غالب اور دیگر احباب نے برطانیہ اور یورپ میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا اور کررہے ہیں ہمیں ان پر فخر ہے، محمد مرسی کی شہادت سے امت مسلمہ کو نیا جذبہ ملے گا شہادت ہر مسلمان کی آرزو ہوتی ہے سید قطب شہیدسے لے کر محمد مرسی شہید تک یہ سارے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر اور ہمارے سر کا تاج ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی طرف سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کے اعزاز میں دہیے گے استقبالیہ و ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ٹرمپ کے پیرو کار مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام و نامراد ہوں گے اسلام اور حق کو مٹانے والے خود مٹ جاہیں گے اسلامی تحریکیں پوری دنیا میں اسلام کے غلبے کے لیے سرگرم عمل ہیں تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی اور ان کے ساتھیوں نے تحریک آزادی کشمیر کے سفارتی محاذ پر گرا ں قدر کردار ادا کیا ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ استقبالیہ تقریب سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ فاضل تبسم حریت کانفرنس کے سینئر راہنما غلام محمد صفی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ڈاکٹر خالد محمد نے کہا کہ جماعت اسلامی اسلام کی سر بلندی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کے لیے جدوجہد کررہی ہے ہم ظلم و ناانصافی کے نظام کے خاتمے اور اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اسلامی تحریکوں کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں ہم نے متحدو منظم ہوکر ان رکاوٹوں کو دور کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم راجہ فہیم کیانی کی تحریک آزادی کے لیے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہم سید علی گیلانی اور دوسرے حریت قاہدین کی جدوجہد اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں یہ قر بانیاں رنگ لاہیں گی کشمیر کے مظلوم مسلمان آزادی حاصل کرکے رہیں گے محمد مرسی شہید کی قر بانی کے نتیجے میں ملت اسلامیہ کو نیا عزم ملے گا کفر ناکام ہوگا۔تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ راجہ فہیم کیا نی نے کہا کہ ہم تحریک آزادی کشمیر کے عالمی محاذ پر اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مودی مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو ختم کرنا چاہتا ہے پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال ہورہا ہے جس سے سینکڑوں نوجوانوں کی بینائی ضائع ہو چکی ہے انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے پہلی مرتبہ تسلیم کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے اس وقت پوری دنیا میں اسلام فوبیا کا شکار ہوچکی مسلم امہ کو خواب غفلت سے بیدار ہوکر چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر راجہ فاضل تبسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کے غلبے کے لیے سرگرم عمل ہے ہم بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر ایک خدا کی غلامی میں دینا چاہتے ہیں جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے تعلیم صحت اور خدمت کے میدان میں گرانقدر کام کیا ہے عوامی مساہل کے حل کے لیے ہماری سرگرمیاں جاری ہیں حریت کانفر نس کے سینئر راہنما غلام محمد صفی نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف تحریک کشمیر برطا نیہ نے بہت اہم کردار ادا کیا مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر تحریک کشمیر بر طانیہ نے مودی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا ہم راجہ فہیم کیانی اور تحریک کشمیر کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں راجہ فہیم کیانی اور تحریک کشمیر کی پوری ٹیم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سرگرم عمل ہیں تقریب میں نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ جہانگیر خان صدر جماعت اسلامی یوتھ آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان نثار احمد شاہق جماعت اسلامی کے راہنماوں اعجاز احمد کیانی،عطاء الرحمان چوہان،صالح طاہر، عبیدالرحمن عباسی،سینئر صحافی راجہ بشیر عثمانی،سردار جاوید خان،راجہ محمد ذاکر محمدیاسین خان،راجہ افضل حسین،عقیل خورشید تجمل حسین ندیم صباء تسنیم عالم،خالد عمران،راجہ محمد فاروق اسلم،خواجہ بشیر احمد،احسان ترابی،محمد رضوان،سہیل حسن،عمرسرفرازسمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں تحریک آزادی کشمیر کے عالمی محاذ پر گرانقدر خدمات سر انجام دینے پر راجہ فہیم کیانی کو ایوارڈ پیش کیا گیا۔