قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کےلئے لفظ سلیکٹڈ کے استعمال پر پابندی کے بعد اپوزیشن نے اس لفظ کے استعمال کا نیا طریقہ نکال لیا ، بجٹ اجلاس میں کٹوتی کی تحاریک پیش کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ارکان بار بار جان بوجھ کر سلیکٹڈ کا لفظ استعمال کرتے رہے اور اسپیکر کو مخاطب ہو کر کہتے رہے کہ ہم نے سلیکٹڈ کا لفظ استعمال کیا ہے جس پر اسپیکر خاموشی سے مسکراتے رہے اور سلیکٹڈ کے لفظ کو حذف نہ کیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے مطالبات زر پر اپوزیشن نے اپنی کٹوتی کی تحاریک پیش کیں ۔ اسپیکر جب اپوزیشن کو اپنی کٹوتی کی تحاریک پیش کرنے کی اجازت دیتے تو پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان کہتیں کہ میں نے اپنی فلاں کٹوتی کی تحریک سلیکٹ کی ہے۔
Related Posts

پاکستان میںباسکٹ بال کی ترقی فیبا بھرپور تعاون کرے گا
- Rizwan Malik
- May 17, 2026
- 0
پاکستان کے دورے پر آئے فیبا وفد کی حکومت، پی او اے، فیڈریشن حکام سے اہم ملاقاتیں اسلام آباد(نیوزرپورٹر) باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا […]

تامل فلموں کے بھارتی اداکار کا قبول اسلام
- Rizwan Malik
- May 25, 2026
- 0
مسجد میں پہلی بار احساس ہوا یہاں سب برابر ہیں اور یہ بات مجھے بہت گہرائی سے محسوس ہوئی پہلی بار محسوس ہوا کہ مسجد […]

رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں گاڑیوں کی فروخت 73فیصد تک گر گئی
- Rizwan Malik
- October 12, 2019
- 0
کراچی: رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران گاڑیوں کی طلب میں واضح کمی دیکھی گئی۔ فروخت میں 39.5 فیصد ٹرکوں کی فروخت […]
