تین وفاقی وزیر پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں ڈاکٹر رمیش کمارکا دعویٰ

وزیراعظم عمران خان نے منحرف اراکین کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی )تین وفاقی وزیر پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں پی ٹی آئی کے منحرف رہنماء ڈاکٹر رمیش کمار نے ایک اور دعوی کر دیا ہے دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منحرف اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیر اعظم نے منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی اور قانونی ٹیم کو قانونی کارروائی کے لیے کہہ دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آئین میں واضح لکھا ہے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے پر قانونی کارروائی کے تحت ڈی نوٹیفائی کیاجاسکتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، آخری گیند تک لڑوں گا۔