ن لیگی ارکان سے ملاقات میں استعفےکی بات نہیں ہوئی، چودھری سرور

Image result for ch sarwar pic

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے نواز لیگ کے ارکان کی ملاقات میں استعفے کی بات نہیں ہوئی۔ کوئی رکن اسمبلی اپنی پارٹی سے اختلاف کرتا اور وزیراعظم پر اعتماد کرتا ہے تو اس میں کیا اعتراض ہے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے ایکسپو سینٹر لاہور میں گوجرانوالہ ایکسپو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ میں فارورڈ بلاک کے حوالے سے کوئی بات نہیں کر سکتا۔ اگر کوئی اپنی پارٹی چھوڑے بغیر دوسری جماعت میں شامل ہوتا ہے تو وہ نااہل ہو جاتا ہے۔

چودھری سرور نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کے مابین ہیڈنگلے میں کھیلے گئے میچ کے دوران سفارتی اور اخلاقی آداب کی خلاف ورزی کی گئی، اسٹیڈیم میں لہرائے جانے والے بینرز پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے بات کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے لیکن چالیس سال کا بویا کاٹ رہے ہیں۔ تاجر برادری کی مشکلات کم کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔