واشنگٹن،اسلام آباد:امریکہ نے پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے ) کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا،پاکستان نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ بی ایل اے کو فنانس اور سپورٹ کرنے والوں کو بھی احتساب کے دائرے میں لا کر انصاف کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بی ایل اے کو دہشتگرد قرار دینے کا اعلان اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کردیا، کالعدم جنداﷲ، جیش العدل اور فدائین اسلام کو بھی غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ، ان دہشت گرد تنظیموں کے امریکہ میں تمام اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہریوں پر ان تنظیموں سے کسی قسم کے لین دین پر پابندی ہو گی۔محکمہ خارجہ کے مطابق کالعدم بی ایل اے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے ، بی ایل اے مسلح علیحدگی پسند گروپ ہے جو سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بناتا ہے ،امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کی جانب سے گزشتہ سال پاکستان میں کئی دہشت گرد حملے کیے گئے ، بی ایل اے نے اگست 2018 میں بلوچستان میں چینی انجینئرز کو نشانہ بنایا، نومبر 2018 میں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا اورمئی 2019 میں گوادر میں ایک ہوٹل پر حملہ کیا۔پاکستان اور برطانیہ پہلے ہی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں اور حکومت پاکستان طویل عرصے سے امریکہ سے بھی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کر رہی تھی،بی ایل اے کے سربراہ حربیار مری ہیں جبکہ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ بی ایل اے پاکستان میں 2006 سے کالعدم جماعت تھی جس نے ملک میں بہت سے دہشتگرد حملے کئے ، امید ہے اس فیصلے سے بی ایل اے کی کارروائیوں میں کمی آئے گی ، یہ اہم ہے کہ اس تنظیم کو فنانس کرنے ، سپانسر کرنے اور اس کی حمایت کرنے والے جو پاکستان میں دہشتگردی کو سپورٹ کررہے تھے کا بھی احتساب کیا جائے گا اور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Related Posts
اللہ کے نظام اور احکامات کی تقلید و عمل میں حقیقی کامیابی کا راز پوشیدہ ہے،شیخ عکاشہ
- Rizwan Malik
- ستمبر 22, 2023
- 0
طلبا حق بات کو اپنی ذات کا حصہ بنائیںاللہ کے احکامات پر سر تسلیم خم کرنے والا ہزار ہا مشکلات کے باوجود دنیا اور […]

کرونا کے خلاف برطانوی ملکہ حسن بھی میدان جنگ میں، فلاحی کام چھوڑ کر دوبارہ ڈاکٹری کریں گی
- Rizwan Malik
- اپریل 7, 2020
- 0
انگلینڈ میں گزشتہ برس مقابلہ حسن جیتنے والی بھارتی نژاد برطانوی دوشیزہ 24 سالہ بھاشا مکھرجی نے فلاحی کام چھوڑ کر کورونا وائرس کے مریضوں […]
سینوفرم کووڈ-19 ویکسین کی فراہمی پر چین کی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں، معین الحق
- Rizwan Malik
- مارچ 27, 2021
- 0
اسلام آباد:چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے چینی حکومت کی جانب سے تیار کردہ سینوفرم کووڈ-19 ویکسین کی 5لاکھ خوراکوں کی تیسری کھیپ […]
