بنوں: پی ٹی ایم رہنما کی فائرنگ سے حساس ادارے کا افسر شہید اوردوسرا زخمی ہوگیا۔ گزشتہ روزنورنگ پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے بنوں ٹائون شپ میں حنیف پشتین کے گھر پر چھاپہ مارا تو اس نے فائرنگ کردی جس سے حساس ادارے کا انسپکٹر ظہیر اورساتھیشاکرموقع پر زخمی ہو گئے ۔جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم بعدازاں ظہیر خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ، کارروائی کے دوران حنیف پشتین، شاہین اﷲ داوڑ اور فہیم اﷲ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ خفیہ ادارے اور بنوں پولیس نے ایک روز قبل تھانہ نورنگ کی حدود میں پی ٹی ایم نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا،جس پر مقدمے میں نامزد افرادکی گرفتاری کے سلسلے میں چھاپہ مارا گیا تھا۔
Related Posts

ممتا سب سے طاقتور بھارت میں بیٹے کو بچانے کے لیے نہتی ماں شیر کے سامنے ڈٹ گئی
- Rizwan Malik
- September 8, 2022
- 0
ماں اس کوشش میں زخمی ہوگئی تاہم اب دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے نئی دہلی:بھارت کے شہر نئی دہلی میں بہادر ماں اپنے […]

قومی کرکٹ ٹیم کے دوسرے بیرون ملک دورے کو حتمی شکل دے دی
- Rizwan Malik
- October 3, 2020
- 0
دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، 18 دسمبر سے 7 جنوری کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے […]

روس یوکرین تنازعہ تاریخ کی نظر میں
- Rizwan Malik
- March 6, 2022
- 0
1991 میں یوکرین وہ پہلا ملک تھا جس نے سوویت یونین سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی خودمختاری کا اعلان کیا۔ یوکرین کی جانب سے […]
