اسلام آباد:مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ اب سی پیک کے ساتھ ساتھ چین سے تجارت بھی ہو گی،چین نے پاکستان سے آزادانہ تجارتی معاہدے کی قبل از وقت فعال کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔جمعہ کو مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چین نے آزادانہ تجارتی معاہدے کو قبل از وقت فعال کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ چین کے ساتھ آزاد تجارت کا معاہدہ یکم دسمبر سے فعال ہو جائے گا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ چینی قیادت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ خصوصی تعلقات ہیں جبکہ چین کے ساتھ اپریل میں ایف ٹی اے پر دستخط ہوئے تھے اور ایف ٹی اے کو فعال ہونے میں ایک سال کا وقت درکار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سی پیک کے ساتھ ساتھ تجارت بھی ہو گی جبکہ چین سے5لاکھ ٹن چاول خریدنے کی درخواست کی ہے اور ساتھ چین سے 3لاکھ ٹن چینی بھی برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سی پیک کے ساتھ ساتھ چین سے تجارت بھی ہو گی،چین نے پاکستان سے آزادانہ تجارتی معاہدے کی قبل از وقت فعال کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد


