اسلام آباد:جولائی 2016کی ناکام بغاوت کے شہداء کی یاد منانے کیلئےترک سفارتخانے میں خصوصی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 15جولائی 2019ء کو ترک امبیسی میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یورداکل نے دنیا بھر کے سفیروں، حکومت پاکستان کے اعلیٰ عہدیداروں وزرا، وزرائے مملکت اعلیٰ سول و عسکری عہدیداروں کو دعوت نامے بھیج دیئے ہیں۔15جولائی 2016 کو فتح اللہ گولن کی دہشتگرد تنظیمFETO نے حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے ٹینکوں جنگی طیاروں اور توپ خانے کو استعمال کیا مگر ترک عوام نے ترکی کیخلاف بغاوت کرنیوالےFETO اور انکے عسکری سہولت کاروں کی کوششیں 24گھنٹے میں ناکام بنادیں۔ ترک سفارتخانے کی تقریب میں یوم جمہوریت یوم قومی اتحاد بھی منایا جائیگا۔
Related Posts
بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے اپنا بجٹ بڑھایا،محسن نقوی
- Rizwan Malik
- February 8, 2026
- 0
ایک دن ہر ملک بھارت کیخلاف بولے گا،ماسڑ مائنڈ سمیت سہولت کار ہماری حراست میں ہیں اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے […]
سیالکوٹ میں دھند ، نظام زندگی مفلوج ، پروازیں تاخیر کا شکار
- Rizwan Malik
- November 8, 2017
- 0
سیالکوٹ اور گردونواح میں سموگ کیوجہ سے حد نگاہ صفر رہ گئ ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش نہ ہونے کے باعث نومبر […]

علی سدپارہ کی شہادت ملک ایک عظیم کوہ پیما سے محروم ہوگیا، اوشنا سہیل
- Rizwan Malik
- February 19, 2021
- 0
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی انٹرنیشنل ٹینس سٹار اوشنا سہیل نے علی سدپارہ کی شہادت کو ملک کا بڑا صدمہ قرار دیا۔ جمعہ کو اپنے ایک […]
