منڈی بہاوالدین ن لیگ کا جلسہ قائداعظم گرائونڈ کے دروازے لاک ، میدان میں چھ انچ تک پانی کھڑا ہے

منڈی بہاؤ الدین، ن لیگ کا کارکنوں کی گرفتاری کا دعویٰ

مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما کا کہنا ہے کہ منڈی بہاؤالدین میں ہمارے 70 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ڈی پی او ناصر سیال کہتے ہیں کہ کسی سیاسی کارکن کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔

منڈی بہاؤالدین میں آج مسلم لیگ ن کی جانب سے جلسے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے مریم نواز خطاب کریں گی تاہم ابھی تک جلسے کے مقام کاتعین نہیں ہوسکا ہے کیونکہ ن لیگ کے اعلان کردہ قائد اعظم پارک پر انتظامیہ نے تالے لگا دیئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث قائداعظم پارک میں جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے کسی اورجگہ جلسہ کرلیا جائے، جبکہ اجازت نہ ملنے پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ لیگی قیادت کو اسپورٹس اسٹیڈیم میں جلسےکی پیشکش کی گئی ہے، ڈی پی او ناصر سیال نے کہا ہے کہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں پولیس ن لیگی منتظمین کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور سیکورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے قائداعظم گراونڈ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے ،گراؤنڈ کے تینوں دروازوں کو تالے لگا دیئے گئے ہیں جبکہ گراؤنڈ میں برز کی وجہ سے اب تک  6 انچ سے زائد پانی بھی موجود ہے ۔