فیصل شامی
لاہور …تھانہ انار کلی کی حدود میں قتل ہونے والے نوجوان کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے مقتول کے اہلخانہ کا پولیس کے خلاف شدید احتجاج جلد از جلد مقتول فخر کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا یلغار سی گفتگو کرتے ہوئے اچھرے کے رہائشی مقتول جسے چھ ستمبر کو اسکے کچھ دوست گھر سے ناشتہ کروانے کے لئے بلا کے لے گئے جسے انار کلی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا مقتول فخر کے قتل کی ایف آئی آر تھانہ انار کلی درج ہو چکی ہے لیکن تھانہ انار کلی تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے سے قاصر ہے مقتول فخر کے والد اور بھائی نے اور دیگر محلے داروں نے روزنامہ یلغار کے توسط سے صدر مملکت پاکستان وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلی و آئی جی پنجاب و دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ مقتول فخر کے قاتلوں کو جلد کیفیر کردار تک پہنچایا جائے تاہم مقتول فخر کے وارثین۔ نے معزز عدالت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ مقتول فخر کے نامزد ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ کر کے تختہ دار پر لٹکایا جائے


