
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر رہنما اور صوبہ خیبر پختونخواہ کی نائب صدر نیلم خان طورو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف احتساب کا نعرہ لگا کر میدان میں آئی اور ابھی تک احتساب کا عمل جاری ہے۔ عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔کے پی کے میں تعلیم کے شعبے میں لازوال کامیابی ملی ہے سرکاری سکولوں کامعیار تعلیم بلند ہو چکا ہے خواتین کی تمام شعبوں میں حوصلہ افزائی کی جارہی ہے عوام نے تاریخ میں پہلی بار صوبہ خیبر پختونخواہ میں دوسری مرتبہ پی ٹی آئی کی حکومت بنوائی ہے جو عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ سی پیک نیوز سے خصوصی گفتگو میں نیلم خان طورو نے کہا ہے عمران خان کی پارٹی میں شمولیت ان کے وژن کو دیکھ کر کی اور اس پارٹی میں کام کرنے والوں کو میرٹ پر ترقی ملتی ہے تحریک انصاف نے پاکستان سے روایتی سیاست کا خاتمہ کیا جس کے بعد نئے پڑھے لکھے لوگ میدان سیاست میں آئے عمران خان عوام سے کئے تمام وعدے پورے کریں گے غریب لوگوں کا معیار زندگی بہتر کرنے کے لئے ہماری حکومت دن رات کام کر رہی ہے۔ نیلم خان طورو نے کہا ہے کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے لوگوں کو قانون کے سامنے جوابدہ بنایا گیا ہے نواز شریف کا ملک سے باہر جانا اور واپس نہ آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ لوگ کرپٹ ہیں اور مفرور ہو چکے ہیں مگر ان کو ہر حال میں واپس آ کر اپنے اثاثوں اور لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا۔ نیلم خان نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی مشکلات سے واقف ہے کورونا وائرس کے دوران بھی ہماری حکومت نے غریب لوگوں کو 12 ہزار فی کس مالی امداد دی جس سے لوگوں کو فائدہ ملا اور کشمیر کے مسئلے کو جس طرح عمران خان نے جنرل اسمبلی میں اٹھایا اس سے پوری دنیا کو مودی کے مزموم مقاصد کے بارے میں پتا چلا اور وہ وقت دور نہیں جب مسئلہ کشمیر حل ہو گا۔
ملکی ترقی اور احتساب کا عمل جاری ہے اور جاری رہے گا، نیلم خان طورو


