فیصل آباد,,شہر میں پٹرول کی غیر قانونی فروخت کا دھندہ عروج پر

عبدالصمد خان

فیصل آباد…..سپریم انجمن تاجران فیصل آباد کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اسلم بھلی ‘ صدر جاوید ظفر ‘ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ ودیگر رہنماؤں حاجی عطاء محمد‘ وحید خالق رامے ‘محمد ایوب منج،محمدامین بٹ،سیٹھ محمد طفیل‘ محمد یوسف موتی ، حاجی عابد ، خالد جٹ، رانا اکرام اللہ ، چوہدری محمود احمد‘ راناسکندر اعظم خاں ‘خالد انوار ،شیخ قاسم ‘چوہدری عزیز الرحمن، رانا عمران ، ملک شاہد رسول ، میاں محمد سعید، آفتاب بٹ‘رانا شعیب ٹھاکر ‘ شہباز گل بٹ میاں اختر محمود اور چوہدری محمد اصغر نے کہاہے کہ شہر میں پٹرول کی غیر قانونی فروخت کا دھندہ عروج پرہے جس کے باعث انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔شہری اور دیہی حلقوں میں مبینہ طور پر پٹرول کی فروخت کا غیر قانونی دھندہ عرصہ دراز سے جاری ہونے کی وجہ سے نہ صرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے بلکہ جگہ جگہ غیر قانونی پٹرول فروخت ہونے کی وجہ سے انسانی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں ۔کھلے عام غیر قانونی پٹرول فروخت کرنیوالے عناصر نہ صرف پٹرول مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں بلکہ پٹرول میں ملاوٹ کر کے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے انجنوں کو ناکارہ کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔اگر جائزہ لیا جائے تو کریانہ سٹورز ،پنکچر شاپس اورہوٹلزسمیت دیگر مقامات پر شوپیس کے طور پر بوتلوں میں رکھا پٹرول بلا خوف وخطرہ فروخت کیا جارہا ہے ۔انہوں نے ارباب اختیار سے پٹرول کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف فی الفور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔