کسٹم حکام نے 2 اسمگلروں کو حراست میں لے لیا

 مسافر وحید توحید ایف آئی اے اہلکار وقاص بھٹی کے ذریعے ساٹھ موبائل فون سمگل کر رہا تھا
کسٹم حکام نے 2 اسمگلروں کو حراست میں لے لیا

کسٹم حکام نے ایف آئی اے اہلکار وقاص بھٹی اور مسافر توحید کو حراست میں لے لیا۔

اےایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ملازم وقاص بھٹی دبئی سے آنے والے مسافر توحید کے 60 موبائل فونز اسمگل کرنے میں ملوث ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ ایف آئی اے ملازم نے موبائل فونز سے بھرا بیگ مسافر سے باتھ روم میں لیا، ایف آئی اے ملازم موبائل فونز سے بھرا بیگ ایئرپورٹ سے باہر لا رہا تھا۔