
پریس کانفرنس کے دوران نواز شریف کی بیرک سے اے سی ہٹانے سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں پر کسی کو مزے نہیں کرنا چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ کس قیدی کو جیل میں 20، 20 ڈاکٹرز کی خدمات حاصل ہوتی ہیں؟
صوبائی وزیر نے کہا کہ کسے کونسی کلاس ملنی چاہیے اس کی تمام تفصیلات موجود ہیں، انہوں نے پوچھا کہ کس قیدی کے پاس جیل میں ٹی وی موجود ہے؟
انہوں نے کہا کہ کون سا قیدی ہے جو دن میں تین مرتبہ اپنی پسند کا کھانا کھاتا ہے؟ کس قیدی کو ہر ہفتے ملنے کے لئے 300 لوگ آتے ہیں؟
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ انہوں نے جو پیسہ لوٹا ہے وہ واپس کر دیں اور جہاں جانا چاہتے ہیں چلے جائیں۔




