راولپنڈی:نعروں ، دعوئوں اور وعدوں پر برسر اقتدار آنیوالے نا اہل حکمرانوں نے عوام کومہنگائی ، بیروزگاری کے سونامی میں غرق کرکے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء محمد عامر صدیقی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ22 سالہ جدوجہد سے برسراقتدار آنے کے دعویداروں نے ملک کو بند کرنے پارلیمنٹ ، پی ٹی وی اور پولیس سمیت اداروں پر حملہ کرنیوالوں کو آج اپنی جعلی اور نا اہل حکومت کیخلاف پر امن احتجاج بھی برداشت نہیں ہورہا ،کل تک جو کہتے تھے کہ جس دن 100 افراد میرے خلاف نکل آئے میں اس دن استعفیٰ دے کر منصب اقتدار سے الگ ہو جائوں گااور اپوزیشن کو کنٹینر اور کھانا پیش کرنے والے نے یوم سیاہ 25جولائی حزب اختلاف کے قائدین پر جھوٹے پرچے کٹوا کر آمرانہ ذہن کی عکاسی کی عامر صدیقی نے کہا کہ یکطرفہ احتساب کے نام پرمقبول قائدین کو جیلوں میں رکھ کرحکومتیں زیادہ دیر نہیں چل سکتیں۔انہوں نے کہا جھوٹے پرچے ، مقدمے ، دھمکیاں گرفتاریاںلائق مذمت ہیں۔
Related Posts

عمران خان نے بالآخر حقیقی آزادی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا، آغاز ہفتے سے ہوگا
- Rizwan Malik
- September 21, 2022
- 0
لند میں ایک سزا یافتہ شخص دوسرے سزا یافتہ شخص سے مشاورت کر رہا ہے کہ اگلا آرمی چیف کون ہوگاسو شیروں کا لیڈر گیدڑ […]
فیسوں میں اضافہ،سٹی سکول کے خلاف احتجاج
- Rizwan Malik
- October 19, 2017
- 0
چیچہ وطنی…رضوان احمد ساہیوال.سٹی سکول کی انتظامیہ کے خلاف والدین کا شدید احتجاج.والدین نے کہا کہ سٹی سکول نے 22فیصد سکول فیسز بڑھادی ہیں جو […]

موبائل فون صارفین کے لئے خوشخبری،ڈیوٹی میں20فیصد کمی
- Rizwan Malik
- June 23, 2026
- 0
حکومتی فیصلے سے درآمدی موبائل فونز کی قیمتوں میں 10 ہزار سے 14 ہزار روپے تک کمی متوقع ہے اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وفاقی حکومت نے درآمدی […]
