جماعت اسلامی کا چئیرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا چئیرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں غیر جانبدار ..

اسلام آباد :جماعت اسلامی کا چئیرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان، امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کسی کے ساتھ نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ مین چئیرمین صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں جماعت اسلامی نے اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے۔اس حوالے سے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے دوران نہ حکومتی اتحاد کا ساتھ دیں گے اور نہ ہی اپوزیشن اتحاد کا۔ امیر جماعت اسلامی نے تاہم موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف 25 اگست کو حکومت کیخلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ 25 اگست کو پشاورمیں حکومت کیخلاف احتجاجی مارچ کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی مزید کہتے ہیں کہ کم ٹیم کےدعوے کرنے والوں نے 47افراد کی کابینہ بنا رکھی ہے۔ یہ ایک نالائق حکومت ہے، اس حکومت میں انصاف بالکل نہیں ہے۔ملک میں کوئی احتساب نہیں ہورہا، صرف سیاست ہورہی ہے۔