
برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگن مارکل اپنی زندگی کی 38 ویں سالگرہ منائیں گی۔ شہزادہ ہیری سے شادی کے بعد شاہی سسرال میں یہ ان کی دوسری سالگرہ ہے ۔
4اگست1981 کو لاس اینجلس میں پیدا ہونے والی شہزادی میگن اداکاری، خواتین کے حقوق کے ساتھ لائف اسٹائل اور فیشن کے حوالے سے بھی جانی جاتی ہیں۔
اپنی سالگرہ کے دن وہ شہزادہ ہیری کے ایک دوست کی شادی میں شرکت کریں گی جہاں ہیری دلہا کے شہ بالا بننے جارہے ہیں۔
گذشتہ برس 19مئی کو ایک انتہائی شاندار تقریب میں میگن لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے ہیری کے ساتھ شادی کے بعد شاہی خاندان کا حصہ بن گئیں تھیں اور رواں برس بیٹے کی ماں بنیں جس کا نام شہزاہ آرچی ہیریسن ماؤنٹبیٹن ونڈسر رکھا گیا ہے۔




