پی سی بی نے19 کھلاڑیوں کو نیا سینٹرل کنٹریکٹ جاری کیا ہے۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ گذشتہ سال سینٹرل کنٹریکٹ 33 کھلاڑیوں کو دئیے گئے تھے۔
موجودہ سینٹرل کنٹریکٹ کی کٹیگری اے میں سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
کٹیگری بی میں اسد شفیق،اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
کٹیگری سی میں عابد علی، حسن علی، فخر زمان،عماد وسیم،محمد عامر، محمد رضوان،شان مسعود اور عثمان شنواری شامل ہیں۔
نیا سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک نافذ العمل ہوگا۔ گذشتہ 12 ماہ میں کھلاڑیوں کی فٹنس، کارکردگی اور آئندہ سیزن میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے نیا سینٹرل کنٹریکٹ جاری کیا گیا ہے۔
محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا تاہم دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے بتایا کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، پی سی بی نے آئندہ سیزن کے لیے بلند اہداف رکھے ہیں۔
وسیم خان نے کہا کہ ہم نے سینٹرل کنٹریکٹ کےحصول کے لیے معیار بلند کیا ہے، پراعتماد ہیں کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی اپنی کارکردگی سے ہمیں اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد دیں




